اننت ناگ: ڈسٹرک ڈیولپمنٹ کونسلر نثار احمد میر نے آج حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے کئی علاقوں کو دورہ کیا، جن میں کھرم اور بیورہ سر فہرست ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور مختلف بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں کلیدی رول نبھائیں گے۔
اس دوران وہ لوگوں کے کئی وفود سے ملے، جنہوں نے ممبر موصوف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں خاص طور پر پانی اور سڑک کی عدم دستیابی قابل ذکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نثار احمد میر نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے کونسل میں بھی لوگوں نے اپنی شکایت درج کی تھی، جس کے بعد انہوں نے از خود ان پروجیکٹز کا جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ جتنی بھی واٹر سپلائی اسکیمیں بے کار پڑی ہیں، ان اسکیموں کو بحال کرانے میں اپنا کلیدی رول نبھائیں گے۔