ETV Bharat / state

ووٹ شماری کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام - اردو نیوز

مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ شماری کے دوران ہمارے اکثر ووٹوں کو رد کیا گیا ہے اور دو ہزار کے قریب ووٹوں کو شماری کے دوران غائب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور ڈی سی اننت ناگ سے دوبارہ ووٹ شماری کرنے کی اپیل کی۔

ووٹ شماری کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 10:37 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو بلاک کےلئے ڈی ڈی سی آزاد امیدوار ساجدہ بانو کے حامیوں نے آج اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ لارنو بلاک کی ووٹ شماری کے دوران مبینہ طور پر کافی بے ضابطگیاں رونماء ہوئی ہیں جسکا براہ راست اثر ساجدہ بانو کی کارکردگی پر پڑا۔
حامیوں نے مطالبہ کیا کہ لارنو بلاک کےلئے دوبارہ ووٹ شماری کی جائے۔

ووٹ شماری کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام
مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ شماری کے دوران ہمارے اکثر ووٹوں کو رد کیا گیا ہے اور دو ہزار کے قریب ووٹوں کو شماری کے دوران غائب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور ڈی سی اننت ناگ سے دوبارہ ووٹ شماری کرنے کی اپیل کی۔مظاہرین نے مہندی کدل سے ڈی سی آفس جلوس کی صورت میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں آگے چہل قدمی کی اجازت نہیں دی۔ادھر ڈی ای او اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے ان الزامات کی پہلے ہی تردید کی ہے اور کہا کہ یہ انتخاب منصفانہ طریقے سے انجام پاۓ ہیں۔تاہم امیدوار کی تحریری شکایت کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.