ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ نے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر نے آج میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔

ڈی سی اننت ناگ نے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا
ڈی سی اننت ناگ نے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 11:51 PM IST

اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران خالد جہانگیر نے کالج کے مختلف بلاکس پر چل رہے کام کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اننت ناگ نے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا

اس موقع پر کالج کے پرنسپل اور جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹریکشن کارپوریشن لمیٹد کے افسران موجود تھے۔

خالد جہانگیرس نے جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹریکشن کارپوریشن لمیٹد (جے کے پی سی سی) کے ڈی جی ایم پر زور دیا کہ وہ میڈیکل کالج پر کام کی پیشرفت کو تیز کرے اور رواں مالی سال کے اندر کام کو مکمل کرے۔

انہوں نے اضافی مشینری استعمال کرکے لیکچر ہالز سمیت کالج کے مختلف بلاکس کو مکمل کرنے پر زور دیا۔ ڈی ڈی سی نے لارکی پورہ میں بن رہے پُل کا بھی جائزہ لیا، جہاں ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن قاضی گنڈ نے ڈی ڈی سی کو پل پر پیشرفت کی رفتار کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
ڈی ڈی سی نے ایگزن سے علاقے کی بڑی آبادی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ترقی کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت کے اندر پُل کی تعمیر مکمل کرنے کو کہا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.