جموں و کشمیر میں کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے حوالے سے انتظامیہ جہاں ویکسینیشن رجسٹریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ وہیں، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے آج ویکسینیشن مہم کو حتمی شکل دینے کے غرض سے بجبہاڈہ کے سب ڈسٹرک اسپتال کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، جس کے لیے مختلف مقامات پر کووڈ ویکسین کنٹرول رومز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم ساز و سامان اور طبی عملے کو تیار رکھا گیا ہے۔
اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی ایم او ،ڈسٹرک امیونائزیشن آفیسر، بی ایم او بیجبہاڈہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ایم او اننت ناگ اور دیگر متعلقہ افراد کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی پریشانی سے پاک اور ہموار ویکسینیشن عمل کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ہونی والی ٹیکہ کاری مہم کو لیکر وادی کے ہر سینٹر میں ایک دن میں 100 ٹیکے لگائے جائیں گے، جس کو COWIN App پر بھی اپلوڈ کیا جائے گا۔اور کووڈ ٹیکہ کاری کے لیے جموں و کشمیر میں 28 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں جموں کے 14 اور کشمیر کے بھی 14 مقامات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سات ماہ میں پہلی بار، جموں و کشمیر میں کووڈ سے کوئی موت نہیں