ETV Bharat / state

DC Kashmir PK Pole Visits Kokernag: ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے کوکرناگ میں کئی پروجیکٹس کا کیا افتتاح - کوکرناگ کا دورہ

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول Divisional Commissioner Kashmir PK Pole نے کوکرناگ کا دورہ کرتے ہوئے 3 جدید بیس پورٹ اور 1.7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 18 دکانوں سمیت کئی پروجیکٹز کا افتتاح کیا۔ وہیں ڈی ڈی سی اننت ناگ نے بھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

DC Kashmir PK Pole Visits Kokernag: ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ نے علاقے کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 6:37 PM IST

Updated : Apr 15, 2022, 7:00 AM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے کوکرناگ کا دورہ کرتے ہوئے بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔ ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر کوکرناگ ساگم، بی ڈی سی لارنو، بی ڈی سی برینگ اور ضلع انتظامیہ کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر نے کہا کہ آج پیش کیے گئے تمام مسائل کو متعلقہ افسران نے نوٹ کیا ہے اور ان شکایات کو مقررہ مدت میں ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ DC Kashmir PK Pole Visits Kokernag

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے کوکرناگ کا دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ بلاک دیوس میکانزم کے ذریعے نظام میں احتساب اور شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ وہ پُر امید ہیں کہ لوگ حقیقی شکایات کو پیش کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے رہیں گے۔ پول نے کہا کہ بلاک دیوس لوگوں کے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ گورننس زیادہ موثر ہو۔

ڈی ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

وہیں اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ بلاک دیوس پی آر آئی، انتظامیہ عہدیداروں اور لوگوں کے درمیان دوریاں کم کرنے کا ایک فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آر آئز کے تعاون سے ضلع کیپیلکس پلان کے تحت 4 ہزار کام مکمل کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر پول نے کوکرناگ میں 22 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 3 جدید بیس پورٹ اور 1.7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 18 دکانوں، دو ہالوں اور ایک ریستوراں کے ساتھ ایک شاپنگ کمپلیکس سمیت کئی پروجیکٹز کا بھی افتتاح کیا۔ صوبائی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ ٹائم لائن سے پہلے مکمل ہو جانا چاہیے۔

DC Kashmir PK Pole Visits Kokernag: ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ نے علاقے کا دورہ کیا
DC Kashmir PK Pole Visits Kokernag: ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اننت ناگ نے علاقے کا دورہ کیا
  • ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا DDC Reviews Development Works

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کونسل نے چیئرمین ایم وائی گورسی کی صدارت میں ڈاک بنگلو کھنہ بل میں جل شکتی، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکموں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جل شکتی محکمہ کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلیگ شپ جل جیون مشن کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے۔ مختلف ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے حلقے کے مسائل پیش کئے۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر جل شکتی نے ممبران کو یقین دلایا کہ پانی کی فراہمی کی مختلف اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے گا اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے عہدیداروں نے اپنے کام کاج کا پروگرام پیش کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ محکمہ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ خاص طور پر بوائی کے موسم میں آبپاشی کے لیے پانی دستیاب ہو۔ سیلاب سے بچاؤ کے مختلف کاموں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نندی کینال، کھڈوانی ڈوگجی کینال اور ڈڈی کینال کی صفائی اور سیندرن، خیار، ہاپٹنارڈ، کھیار، لدر، کنگن ہال، برسنو، اڈ پورہ، ہلر میں سیلاب سے بچاؤ کے کاموں سے متعلق مسائل کو بھی اٹھایا گیا۔ DDC Reviews Development Works

Last Updated : Apr 15, 2022, 7:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.