گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں چند ڈاکٹرس کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی خبر موصول ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے نوٹس لیتے ہوئے جی ایم سی کے پرنسپل کو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی حاضری اور روسٹر کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔
متعلقہ پرنسپل سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ کو پابندی سے اپنے فرائض انجام دینے اور ڈیوٹی روسٹر پر ہر حال میں عمل کرنے کو یقینی بنائیں اور حاضری کو ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر روزانہ کی بنیاد پر روانہ کریں۔
ڈی سی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ اور تحصیلدار اننت ناگ کی زیر قیادت افسران کی ایک ٹیم کو ڈاکٹرس کی حاضری کا جائزہ لینے کے لئے جی ایم سی روانہ کیا گیا ہے۔
معاملہ کی نسبت بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ وبائی صورتحال کے مدنظر ڈاکٹرس، نیم طبی عملہ سمیت تمام اسٹاف کو پابندی سے اپنے فرائض انجام دینے چاہیے۔