ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، کلدیپ کرشن سدھا نے محکمہ اینمل ہسبنڈری اور محکمہ دیہی ترقی کے چھ ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کردیا۔
اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور تین ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کریں۔
ڈی سی نے مٹن کہری بل میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مذکورہ علاقہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی سی نے متعلقہ انجینئرز سے کہا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں اور مقررہ وقت میں ان کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔