اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ،ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ، ایف پی او اور کسان بھاگیداری پراتھمکتا مہم کے نفاذ پر متعلقہ افسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران محکموں کے باہمی تال میل، نئے ایف پی اوز کے فروغ کے لیے 3 نئے بلاکس کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
ڈی سی سنگلا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹنگ اور سرٹیفیکیشن ویلیو ایڈیشن اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پہنچانے کی سمت میں ترجیحی بنیاد پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ منافع مزید کسانوں کو راغب کرے گا۔ انہوں نے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ مارکیٹ یا سرٹیفائیڈ آرگینک سبزیوں کی زیادہ مانگ ہے اور اس فرق کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔