ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (کے پی ڈی سی ایل) اننت ناگ کی طرف سے ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان District CAPEX اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت جاری کام کاج کا جائزہ لیا۔ District Development Commissioner Anantnag Dr Piyush Singla
ڈی سی نے متعلقہ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے برف باری کے دوران متاثرہ علاقوں میں بروقت بجلی بحال کرنے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ Recent snowfall in anantnag
انہوں نے برفباری کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کی شکایات کے فوری ازالے پر محکمہ کی تعریفیں کی۔ KPDCL Anantnag under Dist CAPEX and Back to Village Programme.
انہوں نے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ زیر تعمیر منصوبوں کی فوری تکمیل کے لئے تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں۔
ڈی سی نے سسٹمز اینڈ آپریشنز، کے پی ڈی سی ایل، کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد از جلد لیسر اور گوپال پورہ گرڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے۔ The meeting was attended by CPO
محکمہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کیپیکس کے تحت 375 کاموں کو منظوری ملی ہے.. جن میں سے 70 کا تعمیراتی کام پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور باقی کام مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تکمیل شدہ کاموں کے لیے 5.83 کروڑ روپے پہلے ہی واگزار کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : DC launches first of its kind 'Rozgar App' in Budgam: بڈگام میں اپنی نوعیت کا پہلا ’روزگار ایپ‘ لانچ
انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ویلج پروگرام کے تحت محکمہ نے 32 کام مکمل کئے ہیں اور 72 کام زیر تکمیل ہیں۔ Back to Village Programme.