ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ نے سیر سالیہ ہسپتال اور اسکول کا اچانک معائنہ کیا - news of Anantnag

ڈی سی اننت ناگ نے مٹن علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام میں سرعت لانے اور مقرہ وقت پر پورا کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی سی اننت ناگ نے سیر سالیہ کے ہسپتال اور اسکول کا اچانک معائنہ کیا

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 12:38 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مٹن علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اننت ناگ نے سیر سالیہ کے ہسپتال اور اسکول کا اچانک معائنہ کیا

انہوں نے سیر سالیہ میں 12 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جا رہے اکلاویہ ماڈل ریزڈنشل اسکول کی لیبارٹری، ہوسٹل اور دیگر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسکول کے تعمیراتی کام میں سرعت لائیں اور اسے مقرہ وقت کے اندر مکمل کریں۔

انہوں نے سالیہ میں جی ایم ایس کی ہوسٹل عمارت کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: محکمہ بجلی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

اس موقع پر ڈی سی کو بتایا گیا کہ متعلقہ عمارت کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی باقی کام مکمل کر لیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی سی نے پبلک ہیلتھ سینٹر سالیہ کا بھی اچانک معائنہ کیا جس دوران انہوں نے اسٹاف کی حاضری اور بیماروں کے لئے درکار سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ مختلف محکموں سے وابستہ کئی افسران بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.