جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے ضلعی کمشنر کلدیپ کرشن سدها نے میٹرنٹی چائلڈ کیئر اسپتال میں تقریبا 17 غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے سفارش کرنے کی بات کی ہے۔
ڈی سی اننت ناگ نے میونسپل کونسل اننت ناگ بلال احمد شاہ کے ہمراہ اسپتال کا اچانک دورے کے دوران ڈاکٹروں کو غیر حاضر پایا گیا، جن کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے اور اس دوران دو نجی پالی کلینک کے خلاف بھی کاروائی کی ہے۔
ڈی سی نے اپنے دورے کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے کی صورتحال کا بھی جائزه لیا اور بلال شاہ کی قیادت میں ٹیم نے پٹریوں پر رکھی گئی اشیاء کو ضبط بھی کیا، جبکہ ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی و متعدد کمرشل اسٹریکچرس کو بھی سیز کیا ہے۔
اس موقع پر زیارت ریشی صاحب کے احاطے کا بھی معائنہ کیا گیا اور عوام کو درپیش مختلف مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور ہر طرح کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔