ETV Bharat / state

اننت ناگ: نائب کمشنر نے کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا - اننت ناگ کے نائب کمشنر کے کے سدھا

ضلع اننت ناگ کے نائب کمشنر کے کے سدھا نے خراب موسم اور شدید برفباری کے پیش نظر کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں ادویات، بجلی کی فراہمی اور حرارتی انتظامات کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔

DC Anantnag Visits SDH Kokernag
اننت ناگ: نائب کمشنر نے کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 8:58 PM IST

خراب موسم اور شدید برفباری کے پیش نظر اننت ناگ کے نائب کمشنر کے کے سدھا نے کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے ادویات، بجلی کی فراہمی اور حرارتی انتظامات کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اننت ناگ: نائب کمشنر نے کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا

اپنے دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے بات چیت بھی کی اور صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال کی معیاری سہولیات اور ہیٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

نائب کمشنر کے کے سدھا نے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں راشن اور ادویات جیسے ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ رابطہ سڑکوں سے برف اٹھانے کے عمل، بجلی اور پانی کی فراہمی کی بحالی کے لیے ذاتی طور پر بھی افسران کو ہدایت دی۔

بعد ازاں انہوں نے برف کلیئرنگ مشینوں کے ساتھ مرکزی قصبہ سمیت ڈورو، ویریناگ، دیالگام اور ضلع کے دیگر علاقوں کا دورہ کرکے سڑکوں سے برف صاف کرنے کی پیش رفت کا ذاتی طور پر معائنہ کیا۔

انہوں نے امور صارفین، صحت، بجلی، جل شکتی، آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں ضروری سامان اور خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے لوگوں اور مشینری کو متحرک کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.