ETV Bharat / state

کوآپریٹو سوسائٹیز کا سرمایہ سالانہ 1643 لاکھ عبور:ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 5:06 PM IST

ڈپٹی کمشنراننت ناگ ایس ایف حامد نے 70ویں کوآپریٹو ہفتہ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کوآپریٹو سیکٹر کے اہم کردار اور کوآپریٹو سیکٹر کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے 70ویں کوآپریٹو ہفتہ کا افتتاح کیا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرک کو آپریٹیو محکمہ اننت ناگ نے کوآپریٹو بینکوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اشتراک سے ضلع سطح کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی سی نے ضلع کی ترقی میں کوآپریٹو سیکٹر کے اہم کردار اور کوآپریٹو سیکٹر کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت تعاون، حکومت ہند کی مداخلت کے ذریعے جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے نئے اقدامات میں پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز بنائے گئے ہیں جن کی بدولت خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار پیدا کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

اس موقعہ پر متحرک اداروں کے طور پر اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی رکنیت کی بنیاد کو بڑھانے پر زور دیا، تاکہ عوام مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اننت ناگ مظفر احمد بیگ نے کوآپریٹو سوسائٹیز کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں 56 کوآپریٹو سوسائیٹیاں کام کر رہی ہیں جن میں دو کوآپریٹو بینک جموں و کشمیر کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 1989 کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سال 2022-23 کے دوران کوآپریٹو سوسائٹیز نے 1643.33 لاکھ روپئے کا بزنس ٹرن اُور رجسٹر کیا ہے جس میں کھاد 287.58 لاکھ روپئے، اشیائے صرف 759.92 لاکھ روپئے، ادویات 444.40 لاکھ روپئے، پولٹری کا کاروبار 18.75 لاکھ روپئے لکڑی 56.14 لاکھ روپے، اور چینی 66.04 لاکھ روپےشامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.