اننت ناگ: ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ضلع اننت ناگ کو ٹی بی کی بیماری سے پاک بنانے کے لیے اننت ناگ کے لیے ضلعی قومی سرٹیفیکیشن سروے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Tuberculosis Elimination Survey In Anantnag
اس سروے کے لیے دس ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو ضلع کے مختلف علاقوں کا سروے کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔ اس ریلی میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم وائی زاگو، ڈسٹرکٹ ٹیوبکلوسز افسر اننت ناگ ڈاکٹر سید فہیم عالم اور سروے ٹیم NTEP کا عملہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ ضلع کو ٹی بی فری بنانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لئے محکمہ کے ملازمین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امید ظاہر کی کہ ضلع میں جلد سروے ہو جائے گا اور آنے والے وقت میں اننت ناگ ضلع کو ٹی بی فری قرار دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال ضلع اننت ناگ نے ٹی بی میں 60 فیصد کی کمی کے لیے قومی سطح پر گولڈ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ بڈگام ضلع ملک کا واحد ضلع ہیں جو ٹی سے پاک ہے۔
مزید پڑھیں: TB Elimination Meeting In Anantnag ٹی بی کے خاتمہ سے متعلق اننت ناگ میں جائزہ میٹنگ