ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ مخالف ویکسینیشن کے عمل میں سرعت لائیں اور ایک محدود وقت کے اندر ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کریں۔
ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران ڈی سے نے یہ ہدایات دیں، جہاں محکمہ صحت، مال اور دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران ڈی سی اننت ناگ نے ضلع بھر میں جاری ویکسینیشن عمل کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
میٹنگ کے دوران جانکاری دی گئی کہ آبادی میں سے 1 لاکھ 63 ہزار اہل افراد کو 2 لاکھ 33 ہزار ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ویکسینیشن کو لے کر متعلقہ محکمہ کے تئیں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں اور ایک ایسا لائحہ عمل مرتب کریں جس سے مزید بہتر نتائج سامنے آ جائیں۔
میٹنگ میں سی ایم او، اے سی آر، اے ڈی سی سمیت دیگر کئی افسران نے شرکت کی۔