ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈاک بنگلو میں ڈسٹرکٹ کیپیکس اور بیک ٹو ولیج منصوبوں کے تحت کاموں کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔
ڈی سی اننت ناگ نے چار ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا اس موقع پر ڈاکٹر سنگلا نے کاموں میں غیر ضروری تاخیر اور عوامی وسائل ضائع کرنے پر 4 ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔ مزید ایک اہلکار کی تنخواہ بھی نااہلی اور عدم کارکردگی کی بنیاد پر روک دی گئی۔ ڈی سی نے انتباہ دیا کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس کے کام کی انجام دہی غیر موثر ہوگی۔ اس موقع پر اس بات کی جانکاری دی گئی کہ کیپیکس پلان کے تحت 311 کاموں کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 96 فیصد سے زیادہ ٹینڈر ہوچکے ہیں اور کام مقررہ اہداف کے مطابق زیر تکمیل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بیک ٹو ویلج پروگرام کے تحت اٹھائے گئے 92 فیصد کاموں کی ٹینڈرنگ بھی ہوچکی ہے۔ اے سی ڈی نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے کیپیکس پلان کے تحت کُل 1925 کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ ان میں سے 75 فیصد سے زیادہ کاموں کے پہلے ہی ٹینڈر ہوچکے ہیں۔ زیادہ تر کام پہلے ہی زیر تکمیل ہیں اور متوقع ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سوکھی سبزیوں کی مانگ میں اضافہ
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیک ٹو ویلج پروگرام کے تحت 850 کاموں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کے ٹینڈرز لگ چکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے اور 145 کام پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔