سویک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی 40 ویں بٹالین کی جانب سے جنگلات منڈی اننت ناگ کے یتیم ٹرسٹ کو کووڈ کٹ فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر 40 ویں بٹالین کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔
پروگرام کا مقصد کورونا کی صورتحال کے دوران یتیم اور مستحق بچوں کو اپنی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے مدد فراہم کرنا تھا۔
یتیم ٹرسٹ کے ذمہ داران نے سی آر پی ایف کی اس کوشش کی سراہنا کی۔ سی آر پی ایف نے آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔اس موقع پر سی آر پی ایف 40 بٹالین کے کمانڈنٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کو جاری رکھا جائے گا اور سی آر پی ایف ہر قدم پر کشمیری عوام کے ساتھ ہیں جبکہ سی آر پی ایف کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ کشمیری عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔