اننت ناگ: وادی کشمیر میں پیر کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کرر امن و سکون کی بحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔وہیں مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ اپنے پنڈت دوستوں اور ہمسایوں کے گھر مبارک بادی کے لیے گئے جہاں انہیں مٹھائیاں دی گئیں۔Diwali Festival 2022
سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوالی کا تہوار انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
اننت ناگ کے 40 بٹالین سی آر پی ایف نے دیوالی کا تہوار جوش و خروش اور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا۔ مقامی لوگوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے سی آر پی ایف 40 بٹالین کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔Anantnag Diwali Festival 2022
وہیں سی آر پی ایف کے 40 بٹالین کے کمانڈنٹ نے کہا کہ آج کا دن ایک مبارک دن ہے۔ جس طرح مسلمان عید مناتے ہیں اسی طرح دیوالی ہندو مناتے ہیں۔ ہم سب ان کے ساتھ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں۔
یہاں امر قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندووں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ۔ ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا اسی
جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس لئے اس تہوارکو اندھرے پر روشی ،نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔یہ تہوار بکرمی سمت کے کاتک ماہ منایا میں جاتا ہے۔
دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے ،اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگن مانتے ہیں ۔
دیوالی کی آمد پر ہندو پیروکار گھروں مرمت ،تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں ۔مندروں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے اور خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا جا تا۔
مزید پڑھیں: Diwali Celebration in Kashmir کشمیر میں دیوالی کا تہوارعقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
دیوالی کے دن ہندوپیرکار نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں ،دئے جلاتے ہیں ،یہ دئے گھروں کے اندر باہر اور گلیوں میں بھی رکھے جاتے ہیں ، دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی ماتا کی پوجا کی جاتی اور پٹاخے سر کئے جاتے ہیں ۔بعد میں اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کیا جا تا ہے ،مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں ،دوست احباب اور پڑوسیوں کو مدعوں کیا جاتا ہے ۔تحفے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔
ہندستان میں ہندو ہی نہیں بلکہ سکھ اور جین بھی دیوالی کا تہوار دوھوم دھام سے مناتے ہیں ۔جین پیروکا ر مہاتما مہاویر کے موکش (نجات) پانے کی خوشی میں چراغ جلا کر دیوالی مناتے ہیں اور سکھ اس دیوالی کو ’بندی چھور دیوس ‘کے طور پر مناتے ہیں۔بتادیں کہ دیوالی کا تہوار ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کو اس مذہب سے وابستہ لوگ دنیا بھر میں انتہائی مذہبی جوش وخروش اور احترم و عقیدت سے مناتے ہیں۔