ETV Bharat / state

Four drug peddlers arrested in anantang: دو پنجابیوں سمیت چار منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 6:44 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقہ میں پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر ناکہ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جن اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں دو کا تعلق ہمسایہ ریاست پنجاب سے ہے۔ two punjab drug smugglers arrested in kashmir

a
a

اننت ناگ (جموں و کشمیر): اننت ناگ پولیس نے پولیس اسٹیشن ڈورو کے دائرہ اختیار میں منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں سے متعلق اہم معلومات کا پردہ فاش کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن ڈورو سے وابستہ پولیس پارٹی نے مندی پورہ کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK18A-547 کو روک کر ٹرک کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے ٹرک سے تقریباً 320 کلو گرام فُکی برآمد کر لیا۔

ٹرک میں سوار دو افراد بلویندر کمار ولد سنتوک رام ساکنہ پکاڈیم، جالندھر، پنجاب اور چوڑیان جالندھر، پنجاب کے رہنے والے بھوشن داس ولد سنگرا رام کو گرفتار کیا گیا اور جرم کے لئے استعمال ہونے والے ٹرک کو بھی موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تفتیش اور کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ادھر ایک اور واقعے میں اننت ناگ پولیس پارٹی نے محمود آباد کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK03K-4240 کو روک کر موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کی تلاشی لی۔ دوران چیکنگ پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار نتھی پورہ ڈورو کے رہائشی ملک انظر ولد غلام نبی ملک اور گُری بجبہاڑہ کے رہنے والے نقیب یوسف ٹھوکرو ولد محمد یوسف کے قبضے سے تقریباً 04 گرام ہیروئین جیسا مادہ برآمد کر لیا۔ دونوں افراد کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ : منشیات کے خلاف پولیس کی کارورائی میں تیزی

پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت معاملات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری پولیس کارروائی کی سراہنا کی جا رہی ہے وہیں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری پولیس کارروائیوں میں عوامی تعاون کی اپیل کی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.