ETV Bharat / state

کووڈ19 کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے: ڈی سی اننت ناگ - صحتیابی کی شرح

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا ہے کہ ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ’’مثبت معاملات کی شرح میں کمی جب کہ ریکوری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جو ایک خوش آئند بات ہے۔‘‘

کووڈ19 کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے: ڈی سی اننت ناگ

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 9:33 PM IST

ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ہر حال میں کووڈ19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ماہرین نے ایک اور لہر کی پیشگوئی کی ہے، لہٰذا سماج کے ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کووڈ مخالف ویکسین کی خوراک لینے کے ساتھ ساتھ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

ڈاکٹر سنگلا نے یہ باتیں کووڈ19 کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی سی نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں اس وقت صحتیابی کی شرح 98 فیصد سے زیادہ ہے جب کہ مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: تقریباً پانچ ماہ بعد جموں و کشمیر میں سو سے کم کووڈ کیسز درج

ڈی سی نے طبی انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ ویکسینیشن مہم میں سرعت لائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ مقررہ وقت کے اندر اندر زیادہ سے زیادہ لوگوں کا ویکسینیشن کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.