ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت 90 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو بیدار کرنے کے غرض سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران مقررین نے موجودہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے، خود اور اپنے سماج کو بھی اس بیماری سے بچانے پر زور دیا گیا۔
اس موقعے پر ڈاکٹر ازہر کے علاوہ دیگر مقررین نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کو احتیاط برتنے پر سخت زور دیا۔
سی آر پی ایف کے اعلیٰ کمانڈنگ آفیسر نے اس موقعے پر کہا کہ 'اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام عالم اس وقت پریشان ہے۔ اس لئے یہاں کے نوجوانوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر طبقہ کا فرض بنتا ہےکہ وہ لوگوں کو سمجھائیں۔'
یہ بھی پڑھیں: سرینگر تصادم میں شک کی بہت کم گنجائش: دلباغ سنگھ
اس پروگرام میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور بعد میں لوگوں میں کورونا وائرس کے کٹ بھی تقسیم کی گئی۔ اس مقامی لوگوں کی جانب سے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی کافی سراہنہ کی گئی۔