پہلگام: اننت ناگ کے پہلگام ٹاؤن ہال میں آج پہلگام میونسپل کمیٹی پہلگام سے وابستہ کونسلروں نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس پریس کانفرنس میں پہلگام مونسپل کمیٹی کے صدر اور دیگر کونسلر موجود رہے۔
اس موقع پر ایم سی پہلگام کے کونسلروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انتظامیہ کے عدم تال میل کی وجہ سے عوامی فلاح کے کام پورے طرح سے نہیں کر پارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام مونسپل کمیٹی میں افسران کی عدم موجودگی کی سبب سے بہت سارے کام رکے پڑے ہیں جس کی وجہ سے انہیں لوگوں کی اور ناراضگی بڑھ گئی ہے۔
پہلگام میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے میں کمیٹی کے صدر اویس نظیر نے کہا کہ" کمیٹی میں مستقل ایکزیکٹیو افسر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پہلگام کی عوام کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہیں۔ جو کام ایک دن ہوتا ہے اس کو مہینے لگ جاتے ہیں اور جس کے لیے لوگ اپنے کونسلروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ "
وہیں ایم سی کے سابق صدر رئیس ماگرے نے محکمہ کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ افسران پہلگام مونسپل کمیٹی کی ایک کثیر رقم سرینگر میونسپل کمیٹی کو ادا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ کھبی بھی اجزات نہیں دے گے۔ انہوں کہا کہ علاقے میں یاترا کے دوران سرینگر مونسپل کمیٹی نے کوئی کام نہیں کیا ہیں اور نہ ہی کونسل کی نوٹس میں ایسا کوئی کام لایا۔
انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر کوئی کام سرینگر میونسپل کمیٹی نے یہاں کیا ہی نہیں تو اس حوالے سے وہ کیوں ایس ایم سی سرینگر کو فائنڈس واگزار کرے گے۔ کونسلرز نے کہا کہ وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ایسے کسی بھی کاغذ پر دستخط کریں گے جو غیر قانونی طریقے سے عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے نے لفٹیننٹ گورنر سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:Protest by Residents of Rural Areas of Pahalgam پہلگام میں عوام کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج
کمیٹی کے سابق صدر رئیس احمد ماگرے نے مزید کہا کہ ایک جانب سرکار بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کی بات کر رہی ہے تو دوسری جانب ان اداروں کو ایک سازش کے تحت کمزور بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کونسلروں نے الزام عائد کیا کہ بیوروکریسی کی وجہ سے عوامی ادارے کمزور ہو رہی ہے اور ایل جی کو اس معاملے میں نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات کو لیکر کارروائی نہیں کی گئی تو وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔