ETV Bharat / state

’نماز نہیں بلکہ جماعت ترک کریں‘

کوروناوائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر علماء دین کا کہنا ہے کہ نماز کو ترک نہیں کیا جا سکتا بلکہ جماعت ترک کرنے کی اجازت ہے۔

mufti zia ul haq
’نماز نہیں بلکہ جماعت ترک کریں‘
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 8:08 PM IST

عالم دین و درگاہ حضرتبل کھرم اننت ناگ کے خطیب مولانا مفتی ضیاء الحق نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی قیام کریں اور سرکاری حکمنامے اور طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ہدایات، بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر نماز ادا کریں ایسے حالات میں مساجد میں جانا ضروری نہیں ہے۔ شرعی نقطہ نگاہ سے انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر شرعاً جماعت کو ترک کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور نماز کا اہتمام گھروں میں ہی کیا جائے۔

خطیب درگاہ حضرتبل کھرم، ا ننت ناگ مفتی ضیاء الحق کا عوام کے نام پیغام

انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر بھی ایسے اوقات میں باقاعدہ تاکید کی گئی ہے کہ لوگ مذہبی اجتماعات ترک کریں۔

مفتی صاحب نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں کے اندر بہ کثرت عبادت کریں جس کا انہیں برابر اجر حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں اس طرح کی صورتحال کے دوران لاپرواہی برتنے کی قطعی اجازت نہیں ہے ’’لاپرواہ شخص اپنے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کے لیے بھی مصیبت بن جاتا ہے۔ لہٰذا شرعی نقطہ نظر سے ایسا شخص ایک مجرم ہے۔‘‘

انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے اور مذہبی رہنماؤں، طبی ماہرین کے مشوروں اور سرکاری حکمنامے پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

مفتی صاحب نے اپنے آبائی گھر واقع ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں اس کا خلاصہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.