ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے متعلق بیداری مہم - jammu kashmir

اننت ناگ میں کورونا وائرس سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق بیداری کیمپس
کورونا وائرس سے متعلق بیداری کیمپس
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:36 PM IST

عوامی حلقوں کی تنقید سے صرف نظر حکومت لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے پر زور دے رہی ہے اور ہر سرکاری حکمنامہ پر منظم طریقہ سے عمل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا جا رہا ہے، تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

کورونا وائرس سے متعلق بیداری کیمپس

دوسری جانب آئی ایس ایم اینڈ ایچ، کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل افسر اننت ناگ نے کورونا وائرس سے متعلق عوامی بیداری اجتماعات منعقد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

حکمنامہ میں تمام آئی ایس ایم ڈسپنسریز کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر ہفتے اپنے آیوش یونٹوں میں بیداری پروگراموں کا انعقاد عمل میں لائیں۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اس حکمنامہ کی نقطہ چینی کی جا رہی اور محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے، یہ قدم کورونا وائرس کو روکنے کے بجائے مزید پھیلانے کا کام کریگا۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حکمنامہ کا ازسر نو جائزہ لیں اور اسے فوری طور منسوخ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.