جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اموات میں بھی آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ وائرس سے بچنے کے لئے تدابیر پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرس کا ماننا ہے کہ اننت ناگ کے اکثر و بیشتر علاقوں میں لوگ اب کورونا وائرس کو بھول گئے ہیں۔ بازاروں میں لوگ بنا ماسک کے نظر آ رہے ہیں۔ سماجی دوری بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ سرکاری دفاتر میں بھی اکثر لوگ بنا ماسک کے ہی نظر آرہے ہیں۔ وہیں ہسپتالوں میں بھی کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ضلع کے میڈیکل کالج میں دن بھر عوام کا کافی رش رہتا ہے او پی ڈی میں لوگوں کا جمعہ غفیر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ واڑوں میں بھی ایسا ہی حال دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ طور پر گھریلو تشدد کی شکار خاتون کے ساتھ اظہارِ ہمدردی
ڈاکٹرز کا کہنا کہ لوگ اب ہیلتھ کی گائڈ لائنوں کو پوری طرح سے نظر انداز کر رہے ہیں۔ لوگ اب ماسک کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک اور بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے۔ سماجی دوری کا کوئی پاس ولحاظ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔