ETV Bharat / state

Contractors Protest In Anantnag آر اینڈ بی ڈویژن کھنہ بل میں کنٹریکٹرز کا خاموش احتجاج

ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سرکار کی جانب سے ری آرگنائزیشن کو عمل میں لایا گیا ہے۔ وہیں ٹریجری کے بجائے رقومات کی فراہمی ڈومز کے ذریعہ واگزار کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں لوازمات اور رقومات کی فراہمی میں کافی تاخیر ہو رہی ہے۔

contractors-silent-protest-against-their-various-demands-in-khanabal
آر اینڈ بی ڈویژن کھنہ بل میں کنٹریکٹرز کا خاموش احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 5:50 PM IST

آر اینڈ بی ڈویژن کھنہ بل میں کنٹریکٹرز کا خاموش احتجاج

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں ٹھیکیداروں نے اپنی مختلف مانگوں کو لیکر خاموش احتجاج کیا۔ٹھیکیداروں نے آر اینڈ بی سب ڈویژن دفتر کھنہ بل کے صحن میں احتجاجی دھرنا دیا۔
ٹھیکیداروں کے مطابق سرکار کی جانب سے مرتب کی گئی نئی پالیسیوں کی وجہ سے انہیں بہت مشکلات درپیش ہیں، کیونکہ نئی پالیسی کو عملانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنا لازم ملزوم ہے۔جبکہ یہاں اس کے برعکس ہو رہا یے ،جس کے سبب ٹھیکیداروں کو اپنے پیشہ ورانہ کام کے لئے درکار ضروری لوازمات اور رقومات کی واگزاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔

ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سرکار کی جانب سے ری آرگنائزیشن کو عمل میں لایا گیا ہے، وہیں ٹریجری کے بجائے رقومات کی فراہمی ڈومز کے ذریعہ واگزار کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں لوازمات اور رقومات کی فراہمی میں کافی تاخیر ہو رہی ہے اور انہیں مختلف دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔
ٹھیکیداروں نے کہا کہ وہ سرکار کی نئی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں تاہم اس کے لئے پہلے مزید اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفاتروں خاص کر آر اینڈ بی ڈویژن دفتر کھنہ بل میں اسٹاف کی کافی کمی پائی جا رہی ہے، جس کا خمیازہ ٹھیکیداروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹھیکیداروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے کام سے متعلقہ تمام لوازمات کو فی الحال پُرانے طریقہ کار کے تحت رکھا جائے اور ڈومز کو مارچ تک التواء میں رکھا جائے۔وہیں ٹھیکیداروں کی مانگ ہے کہ ری آرگنائزیشن کو فعال بنانے کے لئے اسٹاف خاص کر تجربہ کار ڈرافٹس مین کی حسب ضرورت تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.