یونین ٹیریٹری جموں کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کا بگل بجتے ہی انڈین نیشنل کانگریس نے کوکرناگ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ جس دوران کوکرناگ کے بجٹ کمپلکس میں آج پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت کانگریس کے سابق وزیر وسابق ایم ایل اے برینگ پیرزادہ محمد سید نے کی۔ میٹینگ میں ورکران کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نئے زمینی قوانین پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی صنعتکاروں کو ارضی خریدنے کی اجازت دی تھی۔ لہٰذا اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ کوئی بھی غیر ریاستی باشندہ جموں کشمیر میں بغیر کسی ڈومیسائل سرٹفیکیٹ کے زمین کی خریداری کر سکتا ہے۔