ETV Bharat / state

G A Mir on Bharat India Controversy : ناکامیاں چھپانے کے لیے بی جے پی نے ’بھارت، انڈیا‘ تنازعہ شروع کیا، کانگریس - کانگریس کنونشن اننت ناگ

بھارت اور انڈیا کو بی جے پی کی جانب سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کے پاس اب دکھانے کو کچھ نہیں، خواہ مخواہ تنازعات کو جنم دے رہی ہے۔‘‘

ناکامیاں چھپانے کے لیے بی جے پی نے ’بھارت، انڈیا‘ تنازعہ شروع کیا، کانگریس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 7:29 PM IST

اننت ناگ میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی سالگرہ پر کانگریس کی تقریب منعقد

سرینگر (جموں کشمیر) : ’’بھارت اور انڈیا، دونوں الفاظ ملک کے آئین میں درج ہیں اور اب بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ان ناموں کا سہارا لیکر ایک نیا تنازعہ شروع کرکے سادہ لوح انسانوں کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش کر رہی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) ممبر اور جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کھنہ بل علاقے میں ’’بھارت جوڑ یاترا‘‘ کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے راہل گاندھی کی قیادت میں گزشتہ برس شروع کی گئی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے حوالہ سے کہا: ’’راہل گاندھی کی قیادت میں یاترا کو ملک میں نفرتوں کو مٹانے اور شہریوں میں یکجہتی قائم رکھنے کی غرض سے شروع کیا گیا گیا تھا اور یہ یاترا آئندہ بھی جاری رہے گی۔‘‘ قبل ازیں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں جموں کشمیر کانگریس کی جانب سے ہفتہ ڈاک بنگلوو کھنہ بل، اننت ناگ میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پارٹی کے سینئر لیڈر غلام احمد میر نے کانگریس ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت جوڑو یاترا ایک موثر انداز میں پورے ملک میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس میں راہل گاندھی نے 35000 کلومیٹر پیدل یاترا کرکے ملک کو سیکولرزم کا پیغام دیا اور عوام کی اس رابطہ مہم کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی ملی۔‘‘

مزید پڑھیں: india bharat name change: ملک کا نام ’بھارت‘ تبدیل کرنا آسان نہیں، عمر عبداللہ

تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میر نے کہا: ’’بھارت اور انڈیا، دونوں الفاظ آئین میں درج ہیں اور اب بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو منہ توڑ جواب دے گی، اور کانگریس پارٹی جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔‘‘ کھنہ بل میں منعقدہ جلسے میں کانگریس کارکنوں کے علاوہ پارٹی لیڈران نے بھی شرکت کی، جلسے کے اختتام پر میر کی قیادت میں ڈاک بنگلو کھنہ بل میں علامتی یاترا بھی برآمد کی گئی جس میں ’’بھارت جوڑو، نفرت چھوڑو‘‘ کے نعرے بلند کیے گئے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.