ETV Bharat / state

کانگریس کے 139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اننت ناگ میں تقریب - جے کے کانگریس پارٹی

Congress Foundation Day کانگریس پارٹی کے 139ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات کے روز اننت ناگ کے ایمو ویری ناگ علاقہ میں ضلع صدر علی محمد منٹو کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ویری ناگ اننت ناگ کے تمام کانگریس کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔

congress-foundation-day-celebrated-in-verinag-anantnag
کانگریس کے 139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اننت ناگ میں تقریب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 8:26 PM IST

کانگریس کے 139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اننت ناگ میں تقریب

اننت ناگ: مرکز کے زیر اہتمام جموں کشمیر میں آل انڈیا نیشنل کانگریس کے 139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایمو ویری ناگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کانگریس کے سینیئر رہنما و ضلع صدر اننت ناگ علی محمد منٹو نے بی جے پی جی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں موجودہ حکومت نے ملک میں صرف نفرت اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ہے۔

اہنوں نے کہا ہمارا ملک مختلف پھولوں کا ایک باغیچہ ہے۔ آج اس باغ میں صرف ایک پھول کھلانے کی بات ہو رہی ہے، پھر ہمارا ملک دوسرے ممالک سے منفرد کیسے رہ پائے گا۔ اسی لئے آج راہل گاندھی پورے ملک میں پیدل مارچ کر رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو آپس میں جوڑا جا سکے۔

انہوں نے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اہنوں نے غلام احمد میر کو پارٹی کا جرنل سیکریٹری نامزد کیا اس سے کشمیر میں کانگریس کی ساخت اور مضبوط ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جو ذمہ داریاں غلام احمد میر کو دی گئی ہے، اس سے نہ صرف جموں کشمیر میں بلکہ پورے ہندوستان میں کانگریس پھر سے ابھر کر سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری فاروق احمد بٹ، ریاستی، سیکرٹری محمد اقبال میر، ضلع صدر علی محمد منٹو، ظفر فاروق سلاتی، مظفر احمد ڈار، ایڈووکیٹ مظفر خان ، یوتھ صدر اننت ناگ مداثر خان کے علاوہ سیکنڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.