ضلع اننت ناگ کے ٹاون ہال میں یک روزہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ملک میں انارکی کا ماحول ہے اور فرقہ پرست پارٹیاں ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں، لہذا شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سیاسی پارٹیوں کے ناپاک منصوبوں سے آگاہ رہیں اور اتحاد قائم رکھیں تاکہ ان کے منصوبے ناکام ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں لوگوں پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان فرقہ پرست طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، اور انھیں اقتدار میں آنے سے روکیں۔