ETV Bharat / state

Communal Harmony In Anantnag اننت ناگ کے تھجی وارہ میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک مثال قائم - تجھی وارہ اننت ناگ میں مذہبی ہم اہنگی

امرناتھ یاترا کے اختتام کے موقعہ پر ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ تھجی وارہ علاقہ میں پنڈتوں کے مذہبی مقام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس موقعہ پر کثیر تعداد میں کشمیری پنڈت شرکت کرتے ہیں،مقامی مسلمان بھی اس موقعہ پر موجود رہتے ہیں۔

communal harmony
اننت ناگ کے تھجی وارہ میں رکشا بندھن کی تقریب کے دوران مذہبی ہم آہنگی کی عکاسی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 6:22 PM IST

اننت ناگ کے تھجی وارہ میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک مثال قائم

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ تھجی وارہ علاقہ میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران اس وقت بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثال ایک بار پھر دیکھنے کو ملی جب کشمیری پنڈتوں کی جانب سے رکشا بندھن کے سلسلہ میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں مقامی مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد بھی شامل ہوئی۔ کشمیری پنڈتوں نے مقامی مسلمانوں کی شمولیت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
دراصل یہ تقریب ہر سال رکھشا بندھن کے موقعہ پر بڑے جوش وجذبے کے ساتھ منائی جاتی تھی۔اس تقریب میں مقامی مسلمان بھی شدومد سے شامل ہوا کرتے تھے،تاہم نامساعد حالات کے پیش نظر یہ سلسلہ بند ہوا تھا اور آج طویل عرصہ کے بعد ماضی جیسا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔

اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے علاقہ میں یہ سلسلہ پھر سے شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کے اس دور کو آج پھر سے یاد کرتے ہیں جب وہ رکھشا بندھن کا یہ مقدس دن ایک ساتھ مناتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے بغیر کشمیر ادھورا ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری پنڈت وادی واپس آجائیں تاکہ یہاں کے لوگ بلا مذہب وملت ایک دوسرے کی مذہبی تقاریب اور تہوار میں اسی طرح شامل ہو جائیں جس طرح پہلے شامل ہوا کرتے تھے۔

تقریب کے دوران موجود مسلم اور پنڈت طبقہ سے وابستہ افراد نے کہا کہ وہ علاقہ میں ماضی کی طرح رکشابندھن کا تہوار منانے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے جموں کشمیر خاص کر وادی میں ماضی جیسے حالات خوشگوار ہونے کی امید کی اور وادی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے موقعہ پر ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ تھجی وارہ علاقہ میں پنڈتوں کے مذہبی مقام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس موقعہ پر کثیر تعداد میں کشمیری پنڈت شرکت کرتے ہیں۔مقامی مسلمان بھی اس موقعہ پر موجود رہتے ہیں۔اس موقعہ پر لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Religious And Communal Harmony اننت ناگ کا اندر ناگ شیر باغ مذہبی ہم آہنگی کا اہم مقام

کشمیری ہندؤں کے مطابق امرناتھ گھپا کے وجود میں آنے سے قبل اس تاریخی جگہ پر یاترا کی جاتی تھی اور اسے چھوٹا امرناتھ کہا جاتا ہے ۔اس لیے اس جگہ کو امرناتھ کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے۔کہتے ہیں کہ بھگوان شیو اور ماتا پاروتی کا تھجی وارہ کے اسی مقام پر ٹھکانہ تھا۔ ایک دن بھگوان شیو ماتا پاروتی کو امرکتھا سنانے کے لیے پہلگام چندن واڑی کے راستے ہمالیائی پہاڑیوں کے بیچ گھپا لے گئے جسے آج امرناتھ گھپا کہتے ہیں۔اس گھپا کا پتہ وادی کے اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے پہلگام کے ملک گھرانے نے لگا لیا تھا،اور تب سے امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کا سلسلہ شروع ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.