بجبہاڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے، تلکھن بجبہاڈہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 2800 بوٹلز ضبط کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن بجبہاڈہ کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تلکھن بجبہاڈہ علاقے میں رہائش پزیر سبزار احمد بٹ نامی نوجوان نشیلی ادویات کے غیر کانونی کاروبار میں ملوث ہے، جس کے بعد سابقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ بجبہاڈہ پولیس نے ان کے رہائشی گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر سے پلاسٹک ٹینک میں رکھے گئے، کوڈین فاسفیٹ کی 2800 بوتلیں ضبط کر کے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے عوام محروم
بجبہاڈہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
واضع رہے، منشیات فروش کی شناخت سبزار احمد ڈار ولد محمد رجب ڈار، ساکنہ تلکھن کے بطور ہوئی ہے۔