ETV Bharat / state

اننت ناگ: بادل پھٹنے سے فصلیں برباد

مقامی لوگوں کے مطابق اُن کے علاقہ میں ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں اکثر و بیشتر پانی جمع رہتا تھا، جس کی وجہ سے پہاڑ پر بادل پھٹنے کے ساتھ سیلاب آ گیا اور اسٹیڈیم میں موجود سارا پانی اُن کے علاقے میں داخل ہو گیا۔

بادل پھٹنے سے فصل برباد
بادل پھٹنے سے فصل برباد
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:30 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں واقع نوشہرہ سریگفوارہ میں گزشتہ رات بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ بادل پھٹنے سے فصلوں، گئو شلٹروں اور سیب کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

بادل پھٹنے سے فصل برباد

اس سلسلے میں جب ہم نے علاقے کے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اُن کے علاقے میں ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں اکثر و بیشتر پانی جمع ہوجایا کرتا ہے جس کی وجہ سے پہاڑ پر بادل پھٹنے کے ساتھ سیلاب آگیا اور اسٹیڈیم میں موجود سارا پانی اُن کے علاقے میں داخل ہو گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال ان کے علاقے میں ایسی ناگہانی آفت آ جاتی ہے اور ہمیشہ ہمیں اس بات کا خدشہ لگا رہتا ہے کہ کبھی بھی اس علاقے میں کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک برس سے مزدوری کا انتظار

اس سلسلے میں سریگفوارہ کے تحصیلدار بشیر احمد لون نے علاقے کا جائزہ لیا اور علاقے میں ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے اپنے جائز مطالبات تحصیلدار کے سامنے رکھے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے سے ہی موسم میں تبدیلی کی پیشن گوئی کی تھی جس کے بعد وادی کشمیر کے ہر اضلاع میں ایسی بارشیں وقفے وقفے سے ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.