ETV Bharat / state

Firing In Bijbehara حسن پورہ بجبہاڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص زخمی

بجبہاڑہ کے حسن پورہ علاقہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک عام شہری زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کے لیے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمی شہری کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر ریفرکیا گیا ۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 7:55 PM IST

Updated : Feb 24, 2023, 8:37 PM IST

حسن پورہ بجبہاڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص زخمی

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے حسن پورہ بجبہاڑہ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں نے جمعہ کی شام ایک شہری پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کی شناخت حسن پورہ تبیلہ کے رہنے والے آصف علی گنائی ولد علی محمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔خون میں لت پت شہری کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی شام حسن پورہ بجبہاڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے مقامی شہری پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا اور اُس کو طبی امداد کی خاطر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمی شہری کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر ریفرکیا گیا ۔

civilian-shot-in-bejbehara-hospitalized
civilian-shot-in-bejbehara-hospitalized

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا ہے، اور حملہ آور کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی۔ اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:Property Attached In Ramban : گول حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط، ایس آئی یو

دریں اثناہ کشمیر پولیس زون نے ٹیوٹر پر حملہ کی تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ " عسکریت پسندوں نے بجبہاڑہ کے حسن پورہ ٹویلا علاقے میں مسجد کے باہر ایک مقامی شخص پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ مقامی شخص کی شناخت آصف گنائی ولد مرحوم ہیڈ کانسٹیبل علی محمد گنائی کے طور پر ہوئی۔زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ "

Last Updated : Feb 24, 2023, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.