اننت ناگ: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے جوائنٹ ڈائریکٹر، ایس سی ای آر ٹی، کشمیر کے خلاف اساتذہ کے تبادلوں میں بدعنوانی میں ملوث ہونے اور چیف ایجوکیشن افسر (سی ای او) اننت ناگ کے طور پر اپنے دور میں برطرفی کی فہرست سے نام حذف کرنے کے لیے اساتذہ سے رقومات وصول کرنے کے الزام میں چارج شیٹ جاری کیا ہے۔ Corruption charges against ex CEO Anantnag
ایڈمنسٹریٹیو محکمہ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کو ایک خط کے ذریعہ مطلع کیا کہ سابق چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ محمد شریف نے اس وقت اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی کام کئے ہیں۔ ڈائریکٹر نے سابق سی ای او اننت ناگ کو سات روز کے اندر وجہ بتاؤ نوٹس میں جواب طلبی کی ہے اور اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہاہے۔
وجہ بتاؤ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ناکام ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اصولوں کے مطابق ایک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Bail Plea of Ex NSE CEO Rejected این ایس ای کے سابق سی ای او کی ضمانت کی درخواست مسترد