ETV Bharat / state

BSF Trooper Dies by Suicide: کپوارہ میں بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی - خودکشی سے بی ایس ایف اہلکار کی موت

سرحدی ضلع کپوارہ میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار نے خود کے سروس پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 12:55 PM IST

Updated : Oct 19, 2023, 1:10 PM IST

کپوارہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے، آفیشلز کے مطابق، راجستھان میں اپنی زوجہ کی خودکشی کی خبر موصول ہونے کے بعد اپنی جان لے لی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار نے زوجہ کی دلخراش خبر موصول ہونے کے بعد اپنے ہی سروس پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

خودکشی کے سبب فوت ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت راجندر یادو کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار کی طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاش آج شام تک اس کے آبائی شہر پہنچنے کی امید ہے۔ اس دوران پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیکر معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: رام بن میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ قبل ازیں راجوری ضلع میں گزشتہ دنوں ایک فوجی اہلکار نے فوجی کیمپ میں اپنے دو ساتھیوں کو یرغمال بنایا۔ بعد ازاں اس نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلائیں اور گرینیڈ بھی داغا جس کے سبب تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ فوجی اور پولیس اہلکاروں میں خود کشی اور برادرکشی کے بڑھتے رجحان پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2023, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.