ETV Bharat / state

اننت ناگ: براری آنگن علاقے میں سڑک کی حالت خستہ - کشمیر کی سڑکیں

ضلع اننت ناگ کے دور افتادہ گاؤں براری آنگن علاقے میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

براری آنگن علاقے میں سڑک کی حالت خستہ
براری آنگن علاقے میں سڑک کی حالت خستہ
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 9:35 PM IST

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری طور تعمیر یا مرمت کی جائے۔ مقامی آ بادی کو طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے ۔

براری آنگن علاقے میں سڑک کی حالت خستہ

مقامی لوگوں نے بتایا اگر چہ آج تک انہوں نے اس حوالے سے انتظامیہ کو بار بار آگاہ بھی کیا تاہم تاحال کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں کہا کہ موجودہ جدید آور ترقی یافتہ دور میں عوام کے بنیادی مسائل کا حل نہ ہونا کسی بڑے المیے سے کم نہیں انھوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر اننت ناگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے اس مسلے کی اور اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پی ایم جی ایس وی کے ایگزیکٹو انجینئر خالد محمود سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ دفتر میں موجود نہیں تھے تاہم انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی مرمت کیلئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں، ضلع کے تمام سڑکوں پر میکڈمائزیشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔ اور جلد ہی اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.