ایس ایچ او مٹن جاوید احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بمزوہ مٹن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران فاروق احمد گنائی ولد غلام رسول گنائی کی تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دورانِ مذکورہ شخص کے قبضے سے شراب کی 25 بوتلیں برآمد کی گئیں اور مذکورہ شخص نے مزید پوچھ گچھ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ اس نے شراب کے بڑے ذخیرے کو گھر کے باہر صحن میں رکھا۔جسکے بعد پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور مزید زیر زمین چھپائی گئیں440 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی جو اس نے اپنے گھر کے صحن میں دفن کی تھیں۔
مٹن پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔