جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں رسم اجرا تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عبدالحمید کسانہ کی تصنیف کردہ کتاب "انوار خضر" کا اجرا کیا گیا۔
خاندان جمالیہ کے بزرگان کی تفصیلی معلومات پر مبنی یہ کتاب حاجی خورشید احمد کھٹانہ کی نگرانی میں تصنیف کی گئی ہے۔
تقریب میں عبدالحمید کسانہ کی کوشش کی کافی زیادہ سراہنا کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ پہاڑی اور گوجر طبقات سے وابستہ نوجوان ادب اور خط و کتابت کی جانب زیادہ سے زیادہ رغبت پایئں گے تاکہ ان طبقات کی پسماندگی دور ہو سکے۔
اس موقع پر مقررین نے گوجر کی باز آبادکاری کے لیے مرکزی سرکار سے توجہ دینے کی بھی درخواست کی، ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آنے والے وقت میں گوجر بکروال کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی اور امید ظاہر کی ان کے جائز مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر بی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی، چودھری نظام کے علاؤہ دیگر افراد بھی موجود رہے۔