ETV Bharat / state

غرقآب کمسن لڑکی کی لاش 103 روز بعد برآمد - کمسن لڑکی کی لاش برآمد

غرقآب ہوئی کمسن لڑکی کی لاش تین مہینے سے زیادہ عرصے کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 4:59 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مرہامہ، جعفر پورہ علاقہ میں 16 جون کو دریائے جہلم میں غرقآب ہوئی 13 سالہ کمسن لڑکی کی لاش پیر کی صبح دریا سے بازیاب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 13 سالہ نگہت 16 جون کو اس وقت دریائے جہلم میں غرقآب ہوئی تھی جب اس کی والدہ دریا کے کنارے سبزیاں دھو رہی تھی۔ اس دوران نگہت کی والدہ سلیمہ نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی تھی تاہم وہ بھی دریا کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔

13 سالہ کمسن لڑکی کی لاش 103 روز بعد دریا سے برآمد

اس دوران مقامی لوگوں نے سلیمہ کی لاش دریا سے بازیاب کی تھی تاہم اس کمسن بچی کو بازیاب نہیں کیا گیا۔

103 روز گزر جانے کے بعد پیر کی صبح ریت نکالنے کے دوران مقامی افراد کو ریت کے ساتھ نگہت کی بوسیدہ لاش ملی۔

کمسن لڑکی کی لاش برآمد ہونے بعد علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.