جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی وجہ سے آج متعدد روڈ شوز اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ کوکرناگ حلقے میں تین بلاک ہیں، جن میں لارنو، برینگ اور ساگم قابل ذکر ہے، اگرچہ لارنو اور برینگ بلاک کی دو نشستوں پر ووٹنگ پہلے ہی اختتام پذیر ہوچکی ہے، تاہم دونوں نشستوں میں مرکز کی بڑی پارٹی بی جے پی کا امیدوار نظر نہیں آیا، اور نا ہی کسی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی گئی ہے، لیکن حساس بلاک کہلانے والے ساگم میں بی جے پی کی نمائندگی کرنے کے لیے شوکت احمد وانی میدان میں آئے ہیں۔
شوکت احمد نے کہا کہ جموں کشمیر کی مظلوم قوم نے کبھی بھی زمینی سطح پر سرکار نہیں دیکھی، تعمیر و ترقی کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں، 70 سال سے ہمیں یہاں کے مقامی سیاست دانوں نے سبز باغ دکھائے۔ کبھی آٹونامی کے نام پر کبھی سیلف رول کے نام پر لوگوں کو لوٹا گیا اور اب مقامی سیاست دانوں نے ان چیزوں کو گپکار ڈکلیریشن کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ لوگ یہ خاندانی راج بھلا کر ایک نیا کشمیر تعمیر کریں۔ انہوں نے ساگم کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ عوام انکے انتخابی نشان کمل پر مہر ثبت کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔