ETV Bharat / state

BJP Convention In Anantnag جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی، رویندر رینہ - رویندر رینہ کا جے کے الیکشن پر بیان

اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد بھارتہ جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی صورت سے اسمبلی انتخابات میں روڈے نہیں اٹکا رہی ہے۔ اس بار جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے حکومت بالکل تیار ہے اور جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی۔

جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی، رویندر رینہ

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 4:00 PM IST

اننت ناگ: بھارتہ جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینہ نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام میں مسلسل کشمیر کے تذکرہ پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ تیزی سے بی جے کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ اننت ناگ پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رینہ نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی صورت سے اسمبلی انتخابات میں روڈے نہیں اٹکا رہی ہے۔ اس بار جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے حکومت بالکل تیار ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو تشہیر دینے کی غرض سے کھنہ بل اننت ناگ میں ایک روڈ شو کا اہتمام ہوا۔ اس دوران پارٹی کارکنوں نے نعرہ بازی کی اور وزیر اعظم کے فلاحی کاموں کو منظر عام پر لانے کی غرض سے ڈھول بجائے۔ اس دوران وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو بھی سنا گیا اور وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر کا تذکرہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

رویندر رینہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس پروگرام کی کشمیر میں مقبولیت کی وجہ سے یہاں کے سیاست دانوں میں ضروری کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے سیاست دان دہلی جاکر میٹنگ منعقد کرتے ہیں۔ جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کشمیری عوام کے ساتھ کشمیر میں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری لوگ یہاں کے سیاست دانوں کو اپنے ووٹ سے جواب دیں اور کشمیر میں اب بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہوگی۔

اس موقع پر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی، نائب صدر صوفی یوسف، جنرل سکریٹری سنیل شرما، الطاف ٹھاکر، رفیق وانی، راکیش کول کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ لیڈران نے لوگوں سے بی جے پی کو مضبوط بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں آئیندہ حکومت بی جے پی کی ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Ravinder Raina جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہیے، رویندر رینہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.