ETV Bharat / state

پہلگام علاقے میں بھاجپا کی انتخابی مہم - پی ڈی پی

ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈھول نگاڑے بجا کر بھاجپا کارکنان نے جشن منایا۔

پہلگام علاقے میں بھاجپا کی انتخابی مہم
پہلگام علاقے میں بھاجپا کی انتخابی مہم
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 6:44 PM IST

ضلع اننت ناگ میں پہلگام کے ٹاؤن ہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا جس میں مرکزی وزیر کرشن پال گرجر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

پہلگام علاقے میں بھاجپا کی انتخابی مہم

انتخابی مہم میں بھاجپا کارکنان نے ڈھول نگاڑے بجا کر جشن منایا۔

ٹائون ہال پہلگام میں منعقدہ تقریب کے دوران بھاجپا کے ریاستی جنرل سیکریٹری صوفی یوسف اور کرشن پال گرجر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا کو آنے والے انتخابات میں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

انہوں نے پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں نے جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو خواب دکھا کر ووٹ مانگے اور جب وہ اقتدار کی کرسی حاصل کرگئے تو عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو بھی بھول گئے۔‘‘

صوفی یوسف کا کہنا تھا کہ ’’انہوں نے نہ ہی عوام کے دکھ درد کو سمجھا اور نہ ہی انکی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔‘‘

مرکزی وزیر کرشن پال گرجر نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آنے والے بی ڈی سی اور پنچائت انتخابات میں جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، یہی آپ کی آواز بن کر آپ کے مسائل و مشکلات کا حل کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے نام لیے بغیر گپکار اتحاد میں شامل سبھی پارٹیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بھاجپا کی مقبولیت سے بوکھلا گئے ہیں، اس وجہ سے اتحاد کرنے پر مجبور ہو گئے، تاہم کوئی بھی اتحاد بھاجپا کو کمزور نہیں کر سکتا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.