جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP Meeting in Anantnag) کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اشوک کول (Ashok Koul) نے ان سبھی الزامات کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’’بی جے پی حد بندی کمیشن میں مداخلت کرکے انتخابات کو ٹال رہی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی الیکشن کے لئے تیار ہے اور ان کی پارٹی حدبندی کمیشن (Delimitation Commission) میں کوئی مداخلت نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’کمیشن کی جانب سے حدبندی کا عمل مکمل کرنے کے فوراً بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں و کشمیر میں الیکشن کا باضابطہ طور اعلان کرے گا۔‘‘
بی جے پی کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر صوفی یوسف، رفیق وانی سمیت دیگر کئی رہنما موجود تھے۔
مزید پڑھیں: Aap Ki Zameen, Aap Ki Nigrani: اننت ناگ میں آن لائن لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام
لیڈران نے پارٹی کے مستقبل کے منشور اور زمینی سطح پر مضبوطی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
صوفی یوسف نے خطاب کے دوران ایل جی سرکار کے عوامی و فلاحی پروگرامز کی سراہنا کی ۔