ETV Bharat / state

BJP on Amshipora Fake Encounter قانون سے بلاتر کوئی بھی ادارہ نہیں ہوتا، اشوک کول - اننت ناگ میں بی جے پی میٹنگ

بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کشمیر میں بھی جلد الیکشن منعقد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سال رواں میں کشمیر میں الیکشن کمیشن اپنے فیصلہ عوام کے سامنے رکھے گا اور یہاں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے۔

BJP on Amshipora Fake Encounter
اشوک کول
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 10:16 PM IST

قانون سے بلاتر کوئی بھی ادارہ نہیں ہوتا، اشوک کول

اننت ناگ:جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاک بنگلو کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹینگ کی۔اس میٹنگ میں پارٹی کے کئی سینیئر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔کول نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا قلیدی رول ادا کریں، تاکہ آنے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھای اکثریت سے کامیاب ہو جائے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کشمیر میں بھی جلد الیکشن ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سال رواں میں کشمیر میں الیکشن کمیشن اپنے فیصلہ عوام کے سامنے رکھے گا اور اس سال میں ہی جموں وکشمیر میں الیکشن منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

امشی پورہ شوپیاں فرضی انکاؤنٹر کے سوال کا جواب میں کول نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی ادارہ نہیں ہے اور امشی پورہ فرضی انکاؤنٹر میں ملوث فوجی افسر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب تفتیش کے بعد فرضی انکاؤنٹر کرنے والے میجر کے خلاف کورٹ مارشل شروع کر دیا گیا ہے،جس میں فرضی انکاؤنٹر میں ملوث کیپٹن (بوپنڈر) کو عمر قید کی سزا تجویز کرنا ایسے معاملات میں احتساب پیدا کرنے کی طرف ایک خوش آئند قدم ہے۔

مزید پڑھیں: Mehbooba on Amshipora Fake Encounter فرضی انکائونٹر میں ملوث کیپٹن کو عمرقید سزا کی تجویز خوش آئند، محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ فوج نے 18 جولائی 2020 کو اپنے بیانات میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے امشی پورہ علاقے میں تین نا معلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس فرضی تصادم کے تین ہفتے بعد شوپیاں میں لاپتہ ہونے والے راجوری کے تین نوجوان مزدوروں کے والدین نے لاشوں کی تصویریں دیکھ کر ان کی شناخت کی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اس انکاؤٹر میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.