ETV Bharat / state

reports of stone pelting at baltal baseless: یاتریوں پر سنگ بازی کی غلط خبر پھیلانا سیاسی جماعتوں کی کارستانی، بی جے پی لیڈر

بی جے پی لیڈر صوفی یوفت نے جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’اقتدار کے بھوکے لوگ جموں کشمیر میں امن نہیں چاہتے۔‘‘

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 12:02 PM IST

Updated : Jul 27, 2023, 12:29 PM IST

امرناتھ یاتریوں پر سنگ بازی کی غلط خبر پھیلانا مین اسٹریم جماعتوں کی کارستانی

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : امرناتھ یاتریوں پر سنگ بازی کی خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کہا کہ ’’اس طرح کی افواہیں پھیلانا مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کی کارستانی ہے۔ اور وہ نہیں چاہتے کہ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے لہذا وہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا کر یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں حالات صحیح نہیں ہیں۔‘‘

صوفی یوسف نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرکار امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کے لئے کار بند ہے، اور یہاں خوش اسلوبی سے امرناتھ یاترا جاری ہے یہی وجہ ہے کہ ابھی تک لاکھوں یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا، لیکن اقتدار کے بھوکے امرناتھ یاترا میں خلل ڈالنے کی فراق میں ہیں ،تاہم سرکار ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 تین لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا کہ پہلگام میں امرناتھ یاتریوں پر گھوڑے بانوں نے سنگ بازی کی ہے، جس میں کئی یاتری زخمی ہو گئے ہیں، حالانکہ کئی میڈیا ایجنسیز نے اس خبر کو نشر بھی کیا تھا تاہم بعد میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ اس طرح کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے جس میں یاتریوں کو نشانا بنایا گیا ہے۔ البتہ اس سلسلہ میں یہ خبر بھی سامنے آرہی تھی کہ چند گھوڑے بانوں کے درمیاں کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا جسے پولیس نے موقع پر ہی قابو کر لیا تھا اور اسی خبر کو کسی نے غلط طریقہ سے سوشل میڈیا پر پیش کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کی اور چند روز بعد پولیس نے تین گھوڑے بانوں کو گرفتار کیا۔

Last Updated : Jul 27, 2023, 12:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.