ETV Bharat / state

BJP Leader on Amarnath Yatra: 'یاتریوں کا خیال رکھنا بی جے پی کی اولین ترجیح' - امرناتھ یاترا بی جے پی کی اولین ترجیحات

جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے کہا کہ ’’امرناتھ یاتریوں کا خیال رکھنا بی جے پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ مہمانوں کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا کشمیریوں کا ثقافتی و تاریخی ورثہ ہے۔‘‘ ٍ

’یاتریوں کا خیال رکھنا بی جے پی اولین ترجیحات میں شامل‘

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 5:58 PM IST

اننت ناگ: امسال 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے لئے مرکزی و یو ٹی سرکار کی جانب سے حفاظت کے اعلیٰ ترین انتظامات کے ساتھ ساتھ یاتریوں کی سہولیات کے لیے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ BJP on Amarnath Yatra وہیں متعدد این جی اوز اور سیاسی و سماجی جماعتوں، انجمنوں کی جانب سے بھی یاتریوں کے لیے لنگر سمیت دیگر طبی کیمپس وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔

’یاتریوں کا خیال رکھنا بی جے پی اولین ترجیحات میں شامل‘

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی یوسف نے امرناتھ یاترا کے حوالے سے کہا کہ 'امرناتھ یاتریوں کا خیال رکھنا بی جے پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور امرناتھ یاتریوں کی حفاظت و خدمت کو یقینی بنائے جانے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ BJP Leader on Amarnath Yatraکیونکہ مہمانوں کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا کشمیریوں کا ثقافتی و تاریخی ورثہ ہے۔'

بی جے پی لیڈر نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یاتریوں کی سہولیت و خدمت کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نونہ وَن بیس کیمپ سے امرناتھ گپھا تک یاتریوں کے لیے لنگر سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘ Sofi yousuf on Amarnath yatra انہوں نے مزید کہا کہ ’’یاتریوں کے لیے پارٹی کی جانب سے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے اور پارٹی کے رضا کار یاتریوں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ یہاں کے باشندے بھی یاتریوں کی سہولت و حفاظت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: پہلگام کے نن ون یاترا بیس کیمپ میں ماک ڈرل کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.