جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ضلع اننت ناگ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے بی جے پی پوری مجاریٹی (اکثریت) کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ یہاں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے ورکروں میں جوش و جذبہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار رویندر رینا نے پہلگام میں مسلم مینارٹی ورکرس میٹنگ کے موقع پر کیا۔
بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف، جنرل سکریٹری اشوک کول، ضلع صدر سعید وجاہت، وجے رینا کے علاوہ ضلع بھر کے ورکرس نے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پارٹی کے لیڈران نے ورکرز پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں رافٹنگ کا دوبارہ آغاز
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں جموں و کشمیر سے کنول کھلایا ہے، ویسے ہی اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔