ETV Bharat / state

عمر عبداللہ کی رہائی، بی جے پی نے خیرمقدم کیا

جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کیا۔

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 8:26 PM IST

omar abdullah bjp reaction
عمر عبداللہ کی رہائی، بھاجاپا کا خیر مقدم

سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قریباً آٹھ ماہ بعد رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے کہا کہ ’’حکومت کی جانب سے عمر عبداللہ کو رہا کرنے کا فیصلہ ایک خوش آئند قدم ہے جو واقعی قابل ستائش ہے۔‘‘

صوفی نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں خاص کر سابق ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائی کو بھی جلد سے جلد یقینی بنائیں۔

انہوں نے تہاڑ جیل میں قید کشمیریوں کو جلد سے جلد واپس کشمیر لانے کی بھی سفارش کی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی سے ایک دن قبل ہی نظر بند کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کئی دیگر رہنمائوں اور سیاست دانوں بشمول ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو نظر بند کیا گیا تھا۔

تین سابق وزراء اعلیٰ پر بعد میں سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا تھا، اور حالیہ دنوں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو رہا کر دیا گیا تھا۔

منگل کو عمر عبداللہ کی رہائی کے بعد پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی رہا کرنے کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.