ETV Bharat / state

جموں کشمیر کی سیاست بی جے پی کے بغیر نامکمل، صوفی یوسف - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع اننت ناگ میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر بی جے پی کے یوٹی کے نائب صدر صوفی یوسف نے کہاکہ وادی کی سیاست بی جے پی کے بغیر نامکمل ہے۔ وادی کے لوگوں کو بی جے پی کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ وزیراعظم نریندر مودی مزید ترقیاتی کام کرسکے۔ BJP Convention In Anantnag

جموں کشمیر کی سیاست بی جے پی کے بغیر نامکمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 8:24 PM IST

جموں کشمیر کی سیاست بی جے پی کے بغیر نامکمل

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں بی جے پی کے یو ٹی کے نائب صدر صوفی یوسف نے ورکرز کنونشن منعقد کیا جس میں پارٹی کے ورکرز اور پنچایتی نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر صوفی محمد يوسف نے کہا کہ جموں کشمیر کی سیاست بی جے پی کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا کہیں نا کہیں یہاں کے سیاست دانوں کو قابل قبول ہے اس لئے کئ پارٹیاں بی جے کی بی ٹیم کے طور پر سرگرم ہیں۔

اننت ناگ میں بی جے پی پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد صوفی یوسف نے کہا کہ جموں کشمیر میں اس وقت اگر بدلاؤ دیکھا جا رہا ہے تو وہ صرف بی جے پی کی وجہ سے ہے۔ اس موقع پر زمینی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ورکرز کو متحرک ہونے کی ہدایات دی گئی اور لوگوں کو بی جے پی کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کا تفصیلی خاکہ بھی پیس کیا گیا۔ اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست میں بھی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا اور 2024 میں شری نریندر مودی کو پورے ہندوستان میں تیسری بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر اندرابی نے سری نگر حج ہاؤس میں خون عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا

انہوں نے مزید کہا کہ جو کام پچھلے 70 ستھر سال سے نہیں ہو پا رہے تھے وہ سارے کام وزیراعظم نریندر مودی نے کر کے دکھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غریب عوام کو ہسپتالوں میں مفت علاج کیا جا رہا ہے جس سے ایک غریب بیمار کو راحت فراہم ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.